گندم کی فراہمی بروقت نہ کی گئی تو آٹا مزید مہنگا ہو گا :راؤ ساجد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)فلور ملز ایسوسی ایشن رہنما راؤ ساجد محمود کا کہنا ہے کہ ہم تو عرصہ دراز سے یہ کہتے آرہے کہ۔۔۔
حکومت گندم کے نرخ کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ کاشت کاروں کی معاشی مجبوریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے گندم کا مناسب ریٹ نکالے وگرنہ مستقبل میں آٹے کے نرخوں میں ناقابل برداشت اضافہ ہوگا مطلوبہ مقدار میں گندم کی فراہمی بروقت نہ کی گئی تو آٹے کے 10 کلو گٹو کی قیمتوں میں مزید 100 سے 200 روپے اضافہ ہو سکتا ہے اس لیے حکومت کو چاہیے کہ وہ فلور ملز مالکان کی تجاویز کی روشنی میں گندم کی فراہمی کو یقینی بنائے اور فلورز ملز مالکان کو گندم کا زیادہ سے زیادہ ذخیرہ رکھنے کی ہدایت کی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments