خوشاب :ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کرنیکی ہدایت

 خوشاب :ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کرنیکی ہدایت

خوشاب :ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کرنیکی ہدایت انجینئر گل اصغر خان بگھور نے وزیراعلیٰ کے مختلف ترقیاتی پروگراموں پر روشنی ڈالی

خوشاب (نمائندہ دنیا ) ضلع خوشاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں، پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام، امن و امان، گورننس اور دیگر اہم امور کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے ڈویلپمنٹ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے کنوینئر اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات انجینئر گل اصغر خان بگھور اور ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے کی۔اجلاس میں ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر غزالہ کنول، اسسٹنٹ کمشنر خوشاب امت السلام، رکن قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان، ڈویلپمنٹ کمیٹی کے ارکان ملک امیر حیدر سنگھا، ملک علی ساول اور رکن صوبائی اسمبلی ملک محمد آصف بھا سمیت دیگر متعلقہ شخصیات نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر گل اصغر خان بگھور نے وزیراعلیٰ پنجاب کے مختلف ترقیاتی پروگراموں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر، اپنا کھیت اپنا روزگار، بیوٹیفکیشن پلان، ستھرا پنجاب پروگرام، گرین الیکٹرک بسوں کے ذریعے ماحول دوست سفری سہولیات، واسا، پی ایچ اے ، ریونیو اصلاحات، زراعت کے شعبے میں کسانوں کے لیے سبسڈیز، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں اقدامات حکومتی ترجیحات کا حصہ ہیں۔ اجلاس میں کمیٹی کے ارکان اور ان کے کوآرڈینیٹرز نے اپنے اپنے حلقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے جاری کردہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ شہری جلد از جلد ان منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...