بھیرہ:مسلم لیگ (ن) کا اجلاس وفاقی حکومت کے اقدامات کو سراہا گیا
بھیرہ (نامہ نگار دنیا)پاکستان مسلم لیگ (ن) تحصیل بھیرہ کے اجلاس میں خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے حوالے سے وفاقی حکومت کے اقدام کو سراہتے ہوئے وفاقی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
اجلاس کی صدارت مسلم لیگ (ن) تحصیل بھیرہ کے صدر چوہدری نصر اللہ کہوٹ نے کی، جس میں پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نصر اللہ کہوٹ نے کہا کہ وفاقی حکومت کے اس اقدام سے خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خاتمے ، امن و امان کی بحالی اور ترقیاتی عمل کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ امن و استحکام کے قیام سے عوام کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور صوبے میں ترقی و خوشحالی کی راہیں ہموار ہوں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments