مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کا خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کا خیرمقدم

مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کا خیبر  پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کا خیرمقدم

فاروقہ/سرگودھا (نمائندہ دنیا) مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں، سابق کونسلر رحمت اللہ میال اور حکیم مختار انجم نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

 صوبے میں تحریک انصاف کی حکومت نے ملک بھر میں عدم استحکام کی فضا قائم کر رکھی تھی اور ہر معاملے پر وفاق کو چیلنج کر رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی ضد اور ہٹ دھرمی اسے اس صورتِ حال تک لے آئی، جبکہ وفاق کے پاس اس سے جان چھڑانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔ دونوں رہنماؤں نے وفاقی حکومت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...