میانوالی: ہرنولی میں سابقہ شوہر کی فائرنگ سے مطلقہ بیوی شدید زخمی

میانوالی: ہرنولی میں سابقہ شوہر کی  فائرنگ سے مطلقہ بیوی شدید زخمی

میانوالی (نامہ نگار)نواحی علاقے ہرنولی میں جہیز کے معاملے پر عدالتی ڈگری ہونے کے بعد ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی مطلقہ بیوی کو اس کے موجودہ شوہر کے گھر جا کر فائرنگ کا نشانہ بنا دیا، جس کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہو گئی۔

سابقہ شوہر نوید اپنے بھائی کے ہمراہ مطلقہ بیوی ح بی بی کے موجودہ شوہر کے گھر پہنچا اور دروازے پر دستک دے کر خاتون کو باہر بلا لیا۔ خاتون کے باہر نکلنے پر ملزم نے اس پر سیدھی فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو کر زمین پر گر پڑی۔ زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔واقعے کے بعد دونوں بھائی مبینہ طور پر اسلحہ لہراتے اور دھمکیاں دیتے ہوئے موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے ۔ تھانہ ہرنولی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...