جوہرآباد: نامعلوم حملہ آور کی فائرنگ سے شہری زخمی

جوہرآباد: نامعلوم حملہ آور  کی فائرنگ سے شہری زخمی

خوشاب (نمائندہ دنیا) جوہرآباد کے نواحی علاقے رحمان کالونی میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے بکھر بار شاہپور کے رہائشی مسعود بھٹی زخمی ہو گئے ، جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہو گیا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے مضروب محمد مسعود عباس ولد نذر عباس بھٹی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد انہیں مزید علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مسعود بھٹی پر ان کے ایک رشتہ دار نے قاتلانہ حملہ کیا، تاہم حملے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...