ڈاکٹر عرفان کی گرفتاری کیخلاف احتجاج، ہڑتال کی دھمکی

ڈاکٹر عرفان کی گرفتاری کیخلاف  احتجاج، ہڑتال کی دھمکی

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ڈی ایچ کیو ہسپتال سے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد عرفان کی گرفتاری کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور محکمہ اینٹی کرپشن کے خلاف نعرے بازی کی۔

 مظاہرین نے ڈاکٹر عرفان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ مطالبہ تسلیم نہ کیے جانے کی صورت میں غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال شروع کر دی جائے گی۔ دو روز قبل محکمہ اینٹی کرپشن نے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد عرفان کو مبینہ طور پر 50 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔ تاہم ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عرفان کو مبینہ سازش کے تحت رشوت کے مقدمے میں پھنسایا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...