سیٹلائٹ ٹاؤن چوک اور اطراف کی مارکیٹوں میں تجاوزات

سیٹلائٹ ٹاؤن چوک اور اطراف کی مارکیٹوں میں تجاوزات

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)اندرون شہر کے بعد اب مصروف ترین سیٹلائٹ ٹاؤن چوک اور اس کے اطراف کی مارکیٹوں میں بھی تجاوزات کے باعث صورتحال گھمبیر ہونے لگی ہے ۔

سڑکوں کے دونوں اطراف ریڑھی بانوں، ٹھیلے والوں اور رکشہ ڈرائیوروں نے جگہ گھیر رکھی ہے ، جس کے باعث شہریوں کے لیے پیدل چلنا بھی دشوار ہو گیا ہے ۔خصوصاً سکولوں کے اوقات میں سڑکوں پر رش بڑھنے سے ٹریفک جام ہونا معمول بن چکا ہے ، جس کے باعث طلبہ و طالبات کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ ان حالات میں ٹریفک کے متعدد حادثات بھی پیش آ چکے ہیں، جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ انتظامیہ نے اس مسئلے پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔دوسری جانب ریڑھی اور ٹھیلے والوں کا کہنا ہے کہ وہ دکانداروں کو جگہ کے عوض ہزاروں روپے کرایہ ادا کرتے ہیں۔ شہریوں نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ سیٹلائٹ ٹاؤن چوک اور اس کے اطراف کی مارکیٹوں سے ناجائز تجاوزات کا فوری خاتمہ کروا کر ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی آمدورفت کو یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...