15 پر فائرنگ کی جھوٹی اطلاع دینے والا حوالات جا پہنچا

 15 پر فائرنگ کی جھوٹی اطلاع دینے والا حوالات جا پہنچا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر فائرنگ کی جھوٹی اطلاع دینے والا حوالات جا پہنچا،پولیس کے مطابق ملزم نے ہیلپ لائن 15 پر فائرنگ سے متعلق جھوٹی اطلاع دی۔

تاہم پولیس ٹیم موقع پر پہنچی تو ملزم نے کال جھوٹی ہونے کا اعتراف کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔ پولیس حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 عوام کے جان و مال کے تحفظ اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کے لیے مختص ہے ، اس پر جھوٹی یا غیر ضروری کال کرنے سے پولیس کے قیمتی وسائل ضائع ہوتے ہیں اور ضرورت مند افراد کو بروقت مدد پہنچانے میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے ، لہٰذا شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، بصورت دیگر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...