غیر قانونی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ،کارروائیاں تیز

غیر قانونی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ،کارروائیاں تیز

غیر قانونی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ،کارروائیاں تیز ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس

خوشاب (نمائندہ دنیا) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خرم حمید اور ڈی ایس پی عبداللہ خان کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا، جس میں ضلع میں امن و امان کی صورتِ حال، قانون کی عملداری، غیر قانونی کاروبار کے خاتمے ، ٹریفک قوانین پر عمل درآمد اور مختلف محکموں کی ماہانہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر غزالہ کنول، اسسٹنٹ کمشنر امت السلام، قانون نافذ کرنے والے اداروں، سکیورٹی برانچ، فیسکو، محکمہ ٹرانسپورٹ، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر غزالہ کنول نے مختلف محکموں کی ماہانہ کارکردگی اور اہم انتظامی امور کے حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خرم حمید کو بریفنگ دی۔ قائم مقام سول ڈیفنس آفیسر مرید عباس بھٹہ، ٹرانسپورٹ آفیسر اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے غیر قانونی کاروبار، سمگل شدہ اشیاء اور پٹرولیم مصنوعات کے خلاف جاری کارروائیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔س موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خرم حمید نے ہدایت کی کہ ضلع بھر میں غیر قانونی پٹرول اور ڈیزل کی فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو غیر قانونی پٹرول پمپس، آئل ایجنسیوں، سمگل شدہ پٹرول، ڈیزل، ایل پی جی اور دیگر غیر قانونی کاروبار کے خلاف بلاامتیاز مؤثر کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایت کی کہ ضلع بھر کے چھوٹے اور بڑے روٹس پر چلنے والی گاڑیوں کی جامع چیکنگ یقینی بنائی جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام متعلقہ محکمے باہمی روابط اور رابطہ کاری کو مضبوط بنائیں تاکہ مشترکہ حکمت عملی کے تحت غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کی جا سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...