تمام اسکیموں کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ اور پیش رفت کا جائزہ یقینی بنایا جائے ، ڈپٹی کمشنر
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ضلع خوشاب میں جاری ترقیاتی سکیموں اور محکمہ پبلک ہیلتھ کے منصوبوں پر ہونیوالی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ ریویو کمیٹی کا اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔
جس میں شوگر ملز روڈ کی تعمیر سمیت ضلع بھر میں جاری مختلف اسکیموں اور ہیلتھ کے منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکندر رانجھا نے شرکا کو شوگر ملز روڈ، مختلف ترقیاتی اسکیموں اور پبلک ہیلتھ کے منصوبوں پر جاری کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے اور تمام اسکیموں کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ اور پیش رفت کا جائزہ یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments