اینکرعلی خان کی آر پی او سہیل اختر سکھیرا سے خصوصی ملاقات

اینکرعلی خان کی آر پی او سہیل اختر  سکھیرا سے خصوصی ملاقات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)اینکر علی خان نے آر پی او سہیل اختر سکھیرا سے خصوصی ملاقات کی اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کرکے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

ملاقات کے دوران ریجن بھر میں امن و امان کی صورتحال، جرائم کی روک تھام، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور پولیس و عوام کے درمیان اعتماد کے فروغ سمیت اہم امور پر گفتگو کی گئی، آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے کہا کہ سرگودھا ریجن میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے ، جرائم کے خاتمے اور عوام کو انصاف کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے ،جبکہ علی خان نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا تحفظ اور معاشرے میں امن کا قیام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...