ڈپٹی کمشنر کا افسران کے ہمرا ہ میانوالی شہر اور مر یم نواز میڈیکل کالج کا دورہ
میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا کا متعلقہ افسران کے ہمرا ہ میانوالی شہر اور مر یم نواز میڈیکل کالج کا دورہ۔
ڈپٹی کمشنر نے میڈیکل کالج کے ہا سٹل بلاک میں جاری تعمیرومر مت کے کا موں کے علاؤہ شہر کی گرین بیلٹس اور صفائی ستھرائی کے نظام کا جائزہ لیا۔ انھوں نے غوث اعظم روڈ، تین مر لہ سکیم اور ضلع کونسل کے دفتر کا بھی دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے شہر کی گرین بیلٹس اور تین مرلہ سکیم کے علاقہ میں صفائی ستھرائی کے نظام کا جائزہ لیا۔انہوں نے محکمہ جنگلات کے حکام کو غوث اعظم روڈ پر گرین بیلٹس کی مناسب دیکھ بھال یقینی بنا نے جبکہ ستھرا پنجاب کے افسران کو تین مر لہ سکیم میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنا نے کی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments