پولٹری فارمز کے 21جبکہ بھٹہ خشت کا ایک کیس منظوری کیلئے پیش

پولٹری فارمز کے 21جبکہ بھٹہ خشت  کا ایک کیس منظوری کیلئے پیش

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیر صدارت ڈویژنل انوائرنمنٹل اپروول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ماحولیاتی منظوریوں اور این او سیز کے مختلف کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں پولٹری فارمز کے 21 جبکہ بھٹہ خشت کا ایک کیس منظوری کے لیے پیش کیا گیا۔ کمیٹی نے متعلقہ کیسز کا ماحولیاتی قوانین اور مقررہ قواعد و ضوابط کی روشنی میں جائزہ لیا، جن میں سے اکثریتی کیسز کو قواعد و ضوابط پر پورا اترنے کی بنیاد پر منظوری دے دی گئی۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن اشفاق الرحمن خان، ڈپٹی ڈائریکٹر انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی,ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ای پی اے نے شرکت کی۔کمشنر حافظ شوکت علی نے ماحولیاتی تحفظ کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے منظوریوں کے عمل کو قواعد و ضوابط کے مطابق یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...