بجلی کی بندش کا شیڈول جاری

 بجلی کی بندش کا شیڈول جاری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) نے سرگودھا سرکل میں مرمتی اور ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں 17 اکتوبر کو مختلف فیڈرز پر بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے ۔

جس کے مطابق متعدد علاقوں میں دوپہر 12 بجے سے شام 4 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ فیسکو کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 17 اکتوبر کو بلند ہل، خان اسٹون، بلیک اسٹون، نیو اعوان آباد، ولایت شاہ، نیو نشتر آباد، سرگودھا روڈ، آٹومک ٹو، جہانیاں شاہ، چرنالی، رسول نگر، رورل، ڈاؤن اسٹریم، استقلال آباد، آستانہ فضل اور شالیمار فیڈرز پر بجلی کی فراہمی چار گھنٹے کے لیے معطل رہے گی۔فیسکو حکام کے مطابق بجلی کی بندش کا مقصد ترسیلی نظام کی بہتری، ضروری مرمت اور ترقیاتی کاموں کی تکمیل ہے تاکہ صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...