گلوکار ندیم نیازی کا نیا گانا شاہر آج ریلیز کیا جائے گا
کندیاں(نمائندہ دنیا)میانوالی کے معروف گلوکار ندیم نیازی کا نیا گانا شاہر اتوار کو صبح 9 بجے ریلیز کیا جائے گا۔
گانا عتیق اللہ خان یارو خیل کے یوٹیوب چینل یارو خیل پروڈکشن پر پیش کیا جائے گا۔گانے کی ریکارڈنگ فیصل آباد کے معروف رحمت گراموفون اسٹوڈیو میں لیجنڈ ریکارڈسٹ میاں ارشد مرحوم نے کی تھی اس حوالے سے عتیق اللہ خان یارو خیل کا کہنا ہے کہ گانے کی موسیقی اور شاعری میانوالی کے ثقافتی رنگوں کی بہترین عکاسی کرتی ہے اور انہیں اس گانے سے کافی امیدیں وابستہ ہیں۔ ان کے بقول، یہ گانا اپنی منفرد پہچان بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments