بچی کے ساتھ مبینہ نازیبا حرکات ، مقدمہ درج
کندیاں(نمائندہ دنیا)ہرنولی محلہ شیخانوالہ میں 8 سالہ معصوم بچی کے ساتھ مبینہ نازیبا حرکات کرنے کے الزام میں رانا ابرار راجپوت کے خلاف متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں پیش آنے والے واقعے میں مبینہ طور پر ٹیوشن پڑھنے والی بچی کو زبردستی پکڑ کر اس کے ساتھ نازیبا حرکات کی گئیں واقعے پر پولیس نے متاثرہ بچی کے والد کی درخواست پر قانونی کارروائی شروع کر دی عوامی و سماجی حلقوں نے ایس ایچ او تھانہ ہرنولی وسیم اکبر خان شہباز خیل کی جرائم کے خلاف کارروائیوں اور بروقت قانونی اقدامات کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بچوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments