نہری پانی چوری کرتے پکڑے جانیوالے مزید 9افراد کے خلاف مقدمات درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) محکمہ انہار کی ٹیموں کی جانب سے گزشتہ ماہ نہری پانی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے جانیوالے مزید 9افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے بتایا جاتا ہے کہ۔۔۔
بھرتھ،پکھووال، ودھن ودیگر مقامات پر محکمہ انہار کی طرف سے پانی چوری کرتے ہوئے پکڑ ے جانیوالے افراد کے خلاف قانونی کاروائی کیلئے استغاثہ جات گزشتہ روز موصول ہوئے جس پر عاصم،محمد انار،مدثر، نذیر،سجاد، نیاز احمد، محمد عباس وغیرہ 9افراد کے خلاف مقدمات درج کر وا دیئے گئے ،مزید کاروائی جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments