سرگودھا ڈسٹرکٹ نے انٹر فٹبال چیمپئن شپ اپنے نام کر لی

 سرگودھا ڈسٹرکٹ نے انٹر فٹبال چیمپئن شپ اپنے نام کر لی

سرگودھا ڈسٹرکٹ نے انٹر فٹبال چیمپئن شپ اپنے نام کر لیفائنل میچ میں سرگودھا ڈسٹرکٹ نے میانوالی ڈسٹرکٹ کو 2-0 سے شکست دے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یوتھ افیئرز اینڈ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ سرگودھا اور ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن سرگودھا کے اشتراک سے انٹر ڈسٹرکٹ فٹبال چیمپئن شپ 2026 کمپنی باغ فٹبال گراؤنڈ میں منعقد ہوئی۔ فائنل میچ میں سرگودھا ڈسٹرکٹ نے میانوالی ڈسٹرکٹ کو 2-0 سے شکست دے کر چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔سرگودھا کی جانب سے بلاول نے دونوں گول اسکور کیے اور مین آف دی میچ قرار پائے ۔ فائنل کے مہمانِ خصوصی ایڈیشنل کمشنر (کوآرڈینیشن) اشفاق الرحمن تھے ۔ میچ دیکھنے کے لیے تماشائیوں کی بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود تھی۔ اس موقع پر ڈویژنل اسپورٹس آفیسر رانا ندیم انجم، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ساجد اﷲ بابر، مس صائمہ منظور، صدر ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن جبار حسین، سیکرٹری جنرل حافظ طاہر محمود، فنانس سیکرٹری ڈاکٹر ثناء اﷲ خان، سینئر نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر یاسر اقبال اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے ۔ اختتام پر مہمانِ خصوصی اشفاق الرحمن نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے ۔سرگودھا ٹیم کو کامیابی پر مبارک باد دی اور دونوں ٹیموں کے عمدہ کھیل کو سراہا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...