ملازمین کے سرکاری کوارٹرز کی حالت نہ سنور سکی

 ملازمین کے سرکاری کوارٹرز کی حالت نہ سنور سکی

ملازمین کے سرکاری کوارٹرز کی حالت نہ سنور سکیحکومت پنجاب نے محکمہ بلڈنگ ایم اینڈ آر سے تفصیلات طلب کرلیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا سمیت پنجاب ریجن بھر میں سرکاری رہائش گاہوں میں مقیم ملازمین کی تنخواہوں سے ہر ماہ مرمت و دیکھ بھال کے نام پر کٹوتی کے باوجود سرکاری کوارٹرز کی حالت نہ سنور سکی، ایم اینڈ آر فنڈز کے مبینہ طور پر دیگر مقاصد کے لیے استعمال کی رپورٹ پر حکومت پنجاب نے محکمہ بلڈنگ ایم اینڈ آر سے تفصیلات طلب کرلیں۔ ذرائع کے مطابق سرکاری رہائش گاہوں میں رہائش پذیر ملازمین کی تنخواہوں سے باقاعدگی سے رقم منہا کی جاتی ہے تاکہ ان رہائش گاہوں کی تعمیر و مرمت اور دیکھ بھال کا سلسلہ جاری رکھا جاسکے ، تاہم سرگودھا سمیت مختلف اضلاع میں متعدد سرکاری کوارٹرز طویل عرصے سے مرمت اور دیکھ بھال کے منتظر ہیں۔ سرگودھا میں بالخصوص محکمہ صحت، محکمہ آبپاشی، کمشنر کالونی اور بابو محلہ میں قائم درجنوں سرکاری کوارٹرز کی عمارتیں خستہ حالی کا شکار ہیں، کئی رہائش گاہوں میں بنیادی مرمتی کام نہ ہونے کے باعث ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ بوسیدہ عمارتوں کے باعث کسی بھی وقت ناخوشگوار واقعہ پیش آنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کے باوجود اگر ایم اینڈ آر فنڈز سرکاری رہائش گاہوں کی مرمت پر خرچ نہیں ہورہے تو اس حوالے سے حکومت نے متعلقہ انتظامیہ سے تفصیلات طلب کی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...