ٹرک میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے سے دو افراد جھلس گئے
ٹرک میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے سے دو افراد جھلس گئے ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال سرگودھا منتقل کردیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نواحی علاقے چک 111 ایس بی میں ٹرک میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے سے دو افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ، جن میں سے ایک شخص تقریباً 50 فیصد جھلس گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق واقعہ چیمہ مارکیٹ پل کے قریب پیش آیا، جہاں اطلاع ملتے ہی ایمبولینس اور تین فائر وہیکلز موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا منتقل کردیا، جبکہ فائر فائٹنگ ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے ٹرک میں لگی آگ پر قابو پالیا۔ آگ دوبارہ بھڑکنے سے روکنے کے لیے ٹرک کی کولنگ کا عمل جاری رہا، جبکہ آتشزدگی کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments