لوگوں کو انصاف کی فراہمی ہماری ذمہ داری ،ڈی پی او
لوگوں کو انصاف کی فراہمی ہماری ذمہ داری ،ڈی پی او کہ عوامی شکایات کو سننے اورانکے حل کیلئے باقاعدہ طریقہ کار وضع کیا گیا ہے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) لوگوں کو انصاف کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری کو پورا کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ڈی پی او آفس میں موصول ہونے والی پولیس سے متعلق شکایات ایک پیمانہ ہے جس سے ماتحت پولیس کی کارکردگی اورر ویہ کا پتہ چلتا ہے اس کے لیے ضروری ہے کہ عوام کی رسائی بغیر کسی رکاوٹ کے ہو۔ ان خیالات کا اظہارڈسٹرکٹ پولیس آفیسر توقیر محمد نعیم نے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کے انعقاد کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات کو سننے اورانکے حل کے لیے باقاعدہ طریقہ کار وضع کیا گیا ہے ہر شکایت کو اسکی حساسیت کے پیش نظر ایک خاص مدت میں حل کیا جاتا ہے جبکہ اس سلسلہ میں اپنے فرائض منصبی انجام نہ دینے والے اور عوام سے تعاون نہ کرنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی بھی عمل میں لائی جاتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments