ڈپٹی کمشنر کا شہر کے یو نیورسٹی، غوث اعظم ، پی اے ایف روڈ کا دورہ

ڈپٹی کمشنر کا شہر کے یو نیورسٹی، غوث  اعظم ، پی اے ایف روڈ کا دورہ

میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا کا متعلقہ افسران کے ہمرا ہ مریم نواز میڈیکل کالج اور میانوالی شہر کا دورہ۔ڈپٹی کمشنر نے شہر کے یو نیورسٹی روڈ، غوث اعظم روڈ، پی اے ایف روڈ کا دورہ کیا،گرین بیلٹس، صفائی ستھرائی کے نظام کا جائزہ لیا۔

انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ یو نیورسٹی روڈ پر سرکاری دفاتر کی دیواروں کے رنگ و روغن، سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور گرین بیلٹس کی تعمیر کو یقینی بنا یا جا ئے ۔انھوں نے محکمہ جنگلات کے حکام کو ہدایت کی کہ غوث اعظم روڈ کی گرین بیلٹس میں نمائشی پودے لگائے جائیں اور ان کی مناسب دیکھ بھال کو یقینی بنا یا جا ئے ۔

بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے مریم نواز میڈیکل کالج کے ہاسٹل بلاک کا دورہ کیا، کالج کے جاری تعمیر ومت اور تزین وآرائش کے کا موں کا جائزہ لیا۔انہوں نے محکمہ بلڈنگز کے حکام کو کالج کے ہاسٹل اور اکیڈمک بلاک کے تعمیر و مر مت کے کا موں کو مزید سپیڈ اپ کر کے مقررہ مدت میں مکمل کر نے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...