جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما یونس باہی کی علامہ یونس شاہ ہاشمی سے ملاقات
میانوالی (نامہ نگار)جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما یونس باہی کی علامہ یونس شاہ ہاشمی سے ملاقات۔دونوں رہنماؤں نے موجودہ حالات میں مشائخ و علماء اہلسنت کے کردار کو اہم قرار دیا۔
تخلیق کائنات،حضرت آدم علیہ السلام کی پیدائش سے تاجدار ختم نبوت تک جب معاشرے میں سماج بگاڑ پیدا ہوا ۔اللہ کی مخلوق کی زندگیوں کو تلخ و تکلیف دہ کر دیا گیا تو اللہ نے اصلاح معاشرہ اور اپنی مخلوق کی ضروریات و عزت و آبرو کے تحفظ کے لیے نبی ،پیغمبر رسول بھیجے ۔ محسن انسانیت محسن کائنات رہبر انقلاب کے بعد یہ فریضہ خلفاء راشدین صحابہ اور اب مشائخ و علماء کرام کے زمہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے پاکستان شمالی پنجاب کے نائب صدر حاجی محمد یونس باھی نے اہلسنت کی عظیم شخصیت، عالم دین، خطیب پاکستان الحاج محمد یونس شاہ ہاشمی سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پورا عالم اسلام تاریخ کے انتہائی گھمبیر اور مشکل ترین موڑ پر کھڑا ہے عالمی حالات نے ہر ملک کو اپنی داخلہ اور خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کرنے پر مجبور کر دیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments