سپیشل افراد ہمارے معاشرے اہم جز ہیں،صدر مرکزی انجمن تاجران
بھلوال(نمائندہ دنیا)صدر مرکزی انجمن تاجران شیخ رضوان ارشدنے کہا ہے کہ سپیشل افراد ہمارے معاشرے اہم جز ہیں اِنکے ساتھ محبت و ہمدردی کیساتھ پیش آنا چاہیے ایسے افراد ہماری توجہ اور محبت کے زیادہ مستحق ہوتے ہیں۔
سفید چھڑی محض سہارا نہیں بلکہ خودداری ہمت روشن مستقل کی علامت ہے حوصلوں سے مالا مال افراد کے لیے سفید چھڑی امید کی کرن آزادی کا راستہ اور باوقار زندگی کا پیغام ہے جو سپیشل افراد آنکھوں سے دنیا کے رنگ نہیں دیکھ سکتے مگر دل کی روشنی سے ترقی کی منازل کرتے ہیں اِنکے حوصلے بلند ہوتے ہیں۔سفید چھڑی کسی کی محتاج نہیں بلکہ خودداری کی پہچان ہے یہ اندھیروں میں راستہ دکھاتی اور مشکلات سے بچاتی ہے اور انسان کو اپنے قدموں پر کھڑا کرنے کا ہنر سکھاتی ہے ۔سفید چھڑی کا عالم دن ہمیں اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ جن کی آنکھوں میں روشنی نہیں ہوتی انکے خوابوں میں بھی آسمان کو چھونے کی طاقت ہوتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments