تحصیل بھلوال چک نمبر5جنوبی میں سٹرکوں کو کارپٹ بنائی جا رہی ہیں خوش آئند اقدام ،محمد آ صف گجر
بھلوال(نمائندہ دنیا)سماجی و سیاسی شخصیت محمد آ صف گجر نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کیمطابق صوبہ پنجاب کو خوشحال اور ترقی یافتہ بنانے کا عزم ہے۔
پنجاب بھر کی طرح تحصیل بھلوال چک نمبر5جنوبی میں سٹرکوں کو کارپٹ بنائی جا رہی ہیں جو خوش آئند اقدام ہے تینوں سٹرکیں کارپٹ بنانا وقت کا اہم تقاضا تھا عرصہ دراز سے یہ سٹرکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار چلی آ رہی تھیں اب عوامی مسائل بڑی تیزی سے ترجیحی بنیادوں پر حل ہو رہے ہیں۔بھلوال کے سپوت ایم این اے ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ اور ایم پی اے چوہدری منصور اعظم سندھو کی بہترین کاوشوں کی بناء پراہلیان علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ان سٹرکوں کی تعمیر سے علاقہ کے راہگیروں’ ٹریفک کی روانگی اور مسافروں کیلئے آسانی پیدا ہو گئی ہے ہم چک نمبر5جنوبی میں تینوں سٹرکیں بنوانے پر انکے بے حد مشکور ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments