میونسپل کمیٹی بھلوال کے اسسٹنٹ فنانس آ فیسر فہر منیب کی والدہ سپرد خاک، قل آج ہونگے

 میونسپل کمیٹی بھلوال کے اسسٹنٹ  فنانس آ فیسر فہر منیب کی والدہ  سپرد خاک، قل آج ہونگے

بھلوال (نمائندہ دنیا) میونسپل کمیٹی بھلوال ،ضلع کونسل، میونسپل کمیٹی بھلوال کے اسسٹنٹ فنانس آ فیسر خواجہ فہر منیب اور خواجہ فرحان امین کی والدہ ماجدہ رضائے الٰہی سے وفات پا گئی تھیں، ان کی نماز جنازہ مرکزی عید گاہ میں ادا کر دی گئی۔

 نماز جنازہ کے بعد آ ہوں سسکیوں کے ساتھ عید گاہ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیانماز جنازہ میں علاقہ بھر سے سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات نے کثیر تعداد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ میں سابق وائس چیئرمین چوہدری محمد اکرم، اسسٹنٹ کمشنر بھلوال وحید گوندل،چیف آفیسر ضلع کونسل اسد اللہ ہریاء، سابق چیف آ فیسر میونسپل کمیٹی بھلوال رانا محمد جمیل ،سابق ٹی او فنانس برکات احمد گوندل، حافظ ضیاء الرحمن رانا، بھلوال پریس کلب کے صدر مرزا محمد اسلم بیگ، خواجہ محمد نوید نواز، چوہدری حامد عزیز ، خواجہ گوہر الطاف سمیت دیگر سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات نے شرکت کی۔مرحومہ کی ختم قل آ ج 20اکتوبر بروز منگل جامع مسجد حنفیہ 4.5بلاک میں صبح 10 بجے ادا کی جائے گی 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...