آوارہ لڑکوں کی کارستانیوں نے شہریوں کا جینا محال کر دیا
خوشاب(نمائندہ دُنیا)جوہر آباد کے نواحی علاقہ نسیم کالونی میں سر شام گلیوں میں گھومنے والے آوارہ لڑکوں کی کارستانیوں نے شہریوں کا جینا محال کر دیا ۔
شام کو لوڈ شیڈنگ کے دوران بجلی بند ہوتے ہی آوارہ لڑکے گھروں میں سنگ باری کر کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھا گ جاتے ہیں اور انہیں کو ئی پوچھنے والا نہیں ، ان کی شرارتوں کے پورے علاقہ کے مکینوں کو پریشانی کا سامناہے اور وہ عدم تحفظ کے احساس میں مبتلا ہیں ۔ شہریوں نے ضلعی انتظا میہ اور پولیس سے استدعاکی ہے کہ انہیں ان شرارتی بچوں کی کارستانیوں سے نجات دلانے کی لئے فور ی اور موثر اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ وہ سکون کی سانس لے سکیں ، انہوں نے مزید کہا کہ اگرا ان لڑکوں کے اس ابتدائی اقدام کو نہ روکا گیا تو ان کے حوصلے بڑھ جائیں ۔اور وہ خطرناک جرائم کی جانب بھی راغب ہو سکتے ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments