ڈپٹی کمشنر خوشاب علی ٹاؤن بدلی والا چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کا دورہ
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے علی ٹاؤن بدلی والا چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کا دورہ کیا ڈپٹی کمشنر خوشاب نے چائلڈ پروٹیکشن عمارت اور رومز کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پرڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن آفیسر خوشاب محمد اسداﷲ نے ڈپٹی کمشنر خوشاب چائلڈ کو پروٹکیشن یونٹ کی عمارت اور رومز کا تفصیلی وزٹ اور بچوں کی رہائش ودیگر سہولیات بارے بریف کیا ڈسٹرکٹ آفیسرچائلڈ پروٹیکشن خوشاب محمد اسداﷲ نے بتایا کہ شہری چائلڈ پروٹیکشن سے ریلیٹڈ کسی بھی معاملات میں معاونت حاصل کرنے کے لیے ہیلپ لائن 1121پر رابطہ کریں ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نے چائلڈ پروٹیکشن آفیسر کو ہدایات کی کہ پروٹیکشن یونٹ کی عمارت کے کاموں کو جلد مکمل کیا جائے صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments