کچرا پھینک کر تعفن پھیلانے والے 2 افراد کیخلاف مقدمہ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)غیر قانونی طور پر کچرا پھینک کر تعفن پھیلانے والے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے میں ملز موں کی جانب سے مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر کچرا پھینکتے ہوئے تعفن پھیلایا جا رہا تھا۔ جس سے علاقہ مکینوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ جس پر پولیس نے ملز موں کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments