کار کی ٹکر سے رکشے میں سوار تین افراد زخمی ہو گئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) موضع چوہال چوک کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث کار آگے جانے والے رکشے سے ٹکرا گئی۔
جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار تین افراد زخمی ہو گئے جبکہ تصادم کے بعد کار سڑک سے نیچے کھیتوں میں الٹ گئی، ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔ زخمیوں میں 25 سالہ محمد حسن کے دائیں بازو کی ہڈیاں فریکچر ہو گئیں، 70 سالہ افضل سر پر چوٹ لگنے سے زخمی ہوئے جبکہ 40 سالہ کاشف کا بایاں کندھا اتر گیا اور بائیں ٹانگ پر زخم آئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments