حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان

 حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے کسی  قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سوشل میڈیا ورکرز کنونشن میں امیرِ ڈاکٹر حافظ عبدالکریم، مولانا ابرار احمد ظہیر، مولانا عبدالصمد معاذ، مولانا شیخین توحیدی، محمد یونس آزاد ، قاری صہیب احمد میر محمدی اور مولانا رانا شفیق خاں پسروری سمیت دیگر نے موجودہ دور میں سوشل میڈیا کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ۔۔۔۔

حرمین شریفین کے تحفظ کا عزم کیا اور زہریلے پروپیگنڈے کے کاؤنٹر میڈیا کے ذریعے مؤثر توڑ پر زور دیا۔مقررین نے کہا کہ حرمین شریفین ہماری ریڈ لائن ہیں اور ان کی عظمت و حرمت کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین اور صحابہ کرامؓ سے بغض رکھنے والے کسی غلط فہمی میں نہ رہیں، کیونکہ حرمین کے پروانے اور عظمتِ صحابہؓ کے دیوانے حرمین الشریفین کی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا ورکرز مرکزی امیر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کے ہر حکم پر لبیک کہیں گے اور ہر محاذ پر اپنا متحرک کردار ادا کرتے رہیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...