منقولہ یا غیر منقولہ اثاثہ جات کے تخمینہ جات کی عدم تکمیل پر صوبائی حکام کے تحفظات

منقولہ یا غیر منقولہ اثاثہ جات  کے تخمینہ جات کی عدم تکمیل  پر صوبائی حکام کے تحفظات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرکاری محکموں میں پنجاب پرائیوٹائزیشن بورڈ کے تحت نجکاری کے حوالے سے منقولہ یا غیر منقولہ اثاثہ جات کے تخمینہ جات اور مالی سال کے اہداف کی عدم تکمیل پر صوبائی حکام نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ۔۔۔۔

شیڈول کے مطابق نجکاری کا مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق مختلف محکموں میں اثاثہ جات کا تخمینہ مارکیٹ کی موجودہ صورتحال کو نظر انداز کر کے کم رکھنے کی اطلاعات پر یہ اقدام اٹھایا گیاہے اس ضمن میں گزشتہ روز پنجاب پرائیوٹائزیشن بورڈ کی جانب سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سرگودھا سمیت خوشاب، میانوالی اور بھکر کے ضلعی محکموں کے سربراہان کو گائیڈ لائن جاری کرتے ہوئے تازہ تخمینہ جات کی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...