مرکزی جمعیت اہلحدیث اور یوتھ فورس کا اجلاس ، دفاع حرمین شریفین کانفرنس کی حکمت عملی پر غور
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مرکزی جمعیت اہل حدیث سٹی سرگودھا اور اہل حدیث یوتھ فورس کا ہنگامی اجلاس ہوا۔
جس میں آل پاکستان دفاع حرمین شریفین کانفرنس اور استحکام پاکستان کے حوالے سے مشاورت کرتے ہوئے سرگودھا سے بھرپور شرکت کیلئے حکمت عملی تیار کرنے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں سرپرست حاجی احمد دین، سٹی امیر عرفان اﷲ ثنائی، سٹی ناظم میاں طاہر محمود، شیخ سعید اختر کوہلی، مرزا محمد رفیق، علماء کرام، عہدیداران اور ارکان نے شرکت کی۔ مقررین نے امت مسلمہ کے اتحاد، باہمی اختلافات کے خاتمے اور سیرت و سنت نبوی ﷺ کی روشنی میں درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments