سیف سٹی کیمرے صرف اور صرف موٹر سائیکل کے چالان کرنے تک محدود ،ناصر محمود سہگل

سیف سٹی کیمرے صرف اور  صرف موٹر سائیکل کے چالان  کرنے تک محدود ،ناصر محمود سہگل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مرکزی انجمن تاجران شہرو ضلع سرگودھا کے صدر ناصر محمود سہگل نے کہا ہے کہ۔۔۔

 سرگودھا میں سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت کیمرے لگائے گئے مگر یہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے کی بجائے ان کی جیبوں پر ڈاکے ڈالنے کا کام کر رہے ہیں سیف سٹی کا مقصد شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہوتا ہے مگر یہاں پر دیکھا جا رہا ہے کہ یہ سیف سٹی کیمرے صرف اور صرف موٹر سائیکل وغیرہ کے چالان کرنے تک محدود ہیں ان کیمروں سے شہریوں میں جو تحفظ کا احساس ہونا چاہیے تھا وہ نہیں ہے جس کی وجہ سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں آر پی او سرگودھا اور ڈی پی او سرگودھا اس طرف توجہ دیں اور شہر بھر میں لگے کیمروں کو ای چالان سے آزاد کیا جائے تاکہ لوگ شہر میں آزادی کے ساتھ خریداری کر سکیں

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...