شاہ پور بار کے مسائل حل کرنے کیلئے بھرپور جدوجہد کی گئی ، صدر
شاہ پور بار کے مسائل حل کرنے کیلئے بھرپور جدوجہد کی گئی ، صدرجونیئر وکلاء کی پیشہ ورانہ رہنمائی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے
شاہ پور(نمائندہ دنیا ) شاہ پور بار کے وکلاء کے مسائل حل کرنے کیلئے بھرپور جدوجہد کی گئی ، وکلاء کے چیمبرز کیلئے سولر سسٹم نصب کرائے گئے اور مفت بجلی مہیا کی گئی یہ بات شاہ پور بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک سیف اللہ اعوان اور جنرل سیکرٹری رانا زاہد سرفراز کی جانب سے شاہ پور کے ایک نجی ہوٹل میں وکلاء برادری کے اعزاز میں ظہرانہ کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، تقریب میں سابق صدر بار و چیئر مین گروپ میاں عامر عطا بھٹہ، ملک رمضان اعوان ، ملک اظہر اقبال اعوان ، ملک تنویر اعوان ، شیخ قمرالدین ، غلام حسن زیدی، شیخ جواد احمد ، شاہد شیرازی ، سید صداقت شیرازی ، منصور بھٹی ، آغا حسنین میکن ، مہر ضرغام بکھر ، حمزہ جلال چدھڑ، چوہدری گلباز وطنا، مہر احسان اللہ بکھر ،سردار نذر عباس میکن ، چوہدری امتیاز، سید فراز نقوی، افتخار کوڑا اعوان ، ملک بشیر اعوان ، جاوید خان بلوچ ، صبا جلیل ، نادیہ ظفر صدر شاہ پور پریس کلب رانا اعظم خان ملک رب نواز اعوان محبوب الطاف بھٹی اور دیگر وکلاء نے شرکت کی۔کچہری کی واحد جامع مسجد کی توسیع و تزئین و آرائش کا کام کیا گیا ، بار کے وکلا ئاور کچہری میں اپنے کاموں کے سلسلہ میں آئے ہوئے شہریوں کی سہولت کیلئے وائی فائی کے سگنل پہنچانے کیلئے کچہری کے ہر چوک میں ڈیوائسز نصب کی گئیں ، عدلیہ اور بار کے درمیان خوشگوار تعلقات برقرار رکھے گئے ۔ انہوں نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ بار انتظامیہ وکلاء کے حقوق کے تحفظ، کچہری میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور جونیئر وکلاء کی پیشہ ورانہ رہنمائی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments