ڈپٹی کمشنر خوشاب کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کیمپس ٹو کا دورہ

ڈپٹی کمشنر خوشاب کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کیمپس ٹو کا دورہ

ڈپٹی کمشنر خوشاب کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کیمپس ٹو کا دورہ مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کیمپس ٹو کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، مفت ادویات کی دستیابی، عملے کی حاضری اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات، جن میں ایمرجنسی، فی میل وارڈز، گائنی وارڈ، ٹراما سینٹر، فارمیسی، ریسیپشن کانٹر اور لیبارٹریز شامل ہیں، کا معائنہ کیا۔ انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ لینے کے ساتھ ڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹاف کی حاضری بھی چیک کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو معیاری، بروقت اور مثر طبی سہولیات فراہم کرنا حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے ، جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...