اپنا کھیت اپنا روزگار صوبائی حکومت کا انقلابی اقدام ،آصف بھا

  اپنا کھیت اپنا روزگار صوبائی حکومت کا انقلابی اقدام ،آصف بھا

اپنا کھیت اپنا روزگار صوبائی حکومت کا انقلابی اقدام ،آصف بھا کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے سرکاری اراضی لیز پر فراہم کی جا رہی ہے

خوشاب(نمائندہ دُنیا)پنجاب اسمبلی کے رکن سابق صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے تحت غربت اور بے روزگاری کے خاتمہ اور زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے شروع کیا جانیوالا اپنا کھیت اپنا روزگار پروگرام صوبائی حکومت کا انقلابی اقدام ہے جو وطن کی ترقی و خوشحالی کی بنیاد بنے گا ، میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں کہا کہ حکومتِ پنجاب کے اس فلاحی پروگرام کے تحت بے زمین کسانوں، دیہی غریب گھرانوں اور محنتی افراد کو زرعی مقاصد کے لیے شفاف اور کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے سرکاری اراضی لیز پر فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ دیہی علاقوں میں معاشی خودمختاری اور روزگار کے مواقع پیدا کئے جا سکیں، انہوں نے کہا کہ پرگرام کے تحت بے زمین کسانوں کو ایک سو روپیہ سالانہ کے عوض پانچ پانچ ایکڑا اراضی10سالہ لیز پر مہیا کر دی گئی ہے اور انہیں پیداواری اختاجات پورے کرنے کیلیئے امدادی رقوم بھی فراہم کی جا رہی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...