سرائیکی وسیب کے ممتاز گلوکارصحافی طاہر حسین ساقی انتقال کر گئے

سرائیکی وسیب کے ممتاز گلوکارصحافی طاہر حسین ساقی انتقال کر گئے

سرائیکی وسیب کے ممتاز گلوکارصحافی طاہر حسین ساقی انتقال کر گئے رنگ تیڈے وچ رنگیاں بارشوں دے موسماں وچ ،، جیسے گیتوں کی دھنیں بنائیں

میانوالی (نامہ نگار)3سرائیکی وسیب کے ممتاز گلوکار، معروف صحافی اورسینئر صحافی طاہر حسین ساقی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ۔مرحوم نے سرائیکی موسیقی کی ترقی و ترویج کے لئے گراں قدر خدمات سر انجام دیں بطور موسیقار طاہر ساقی نے ملک کے نامور فنکاروں کو عظیم دھنوں کے ذریعے کمال عروج پر پہنچایا ، مرحوم نے ،، میڈا رانجھنڑاں ،، سانول سانول ،، رنگ تیڈے وچ رنگیاں ،، بارشوں دے موسماں وچ ،، جیسے لازوال گیتوں کی دھنیں بنائیں انہوں نے ملک معروف فنکاروں عطائاللہ خان عیسیٰ خیلوی ، عطاء محمد نیازی داؤدخیلوی ، شفائاللہ روکھڑی ، سندھ کی معروف سنگر شازیہ خشک ، عبد الستار زخمی و دیگر معروف فنکاروں کو لازوال دھنیں دیں اور انہیں بین الاقوامی سطح پر مقبول ترین مقام پر پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا مرحوم کی وفات سے ضلع میانوالی کی فضاء سوگوار ہو گئی ضلع میانوالی ایک معروف صحافی ، معروف سنگر اور ملک گیر شہرت رکھنے والے موسیقار سے محروم ہو گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...