سرکاری ہسپتالوں سے علاج کرانے کا رحجان بڑھ گیا
سرکاری ہسپتالوں سے علاج کرانے کا رحجان بڑھ گیا تمام سرکاری ہسپتالوں کو فراہم کئے جانے والے محدود فنڈز ناکافی پڑ گئے
خوشاب(نمائندہ دُنیا))ضلع خوشاب میں مہنگائی کا گراف بلند ہوتے ہی مریضوں کا نجی ہسپتالوں کے بھاری اخرجات سے پچنے کیلئے سرکاری ہسپتالوں سے علاج کرانے کا رحجان بڑھ گیا جس کی وجہ سے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہر آباد سمیت ضلع کے تمام سرکاری ہسپتالوں کو فراہم کئے جانے والے محدود فنڈز ناکافی پڑ گئے اور ان میں طبی سہولیات کا فقدان پیدا ہو گیا ، ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہر آباد محکمہ صحت کا ایک با وقار ادار ہ ہے لیکن بد قسمتی سے اس کا سیٹ اپ محکمہ صحت کے کیریٹیریا کے مطابق نہیں، کیریٹیریا کے مطابق ہر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال کم از کم 225بستروں پر مشتمل ہوتا ہے لیکن اس کے قیام کے بعد 26سال کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود اس کے بیڈز کی تعداد میں اضافہ نہیں کیا گیا اور یہ بدستور منظور شدہ 125بستروں پر کام کر رہا ہے ،ہسپتال کی سابق انتظامی انتظامیہ نے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر اپنی مددآپ کے تحت اضافی بیڈ لگوائے تھے لیکن وہ سرکاری ریکارڈ میں شامل نہیں جس کی وہی ہسپتال کو بدستور125پستروں کے فنڈز مل ر ہے ہیں۔ ضلع خوشاب کے سماجی اور عوامی حلقوں نے ہسپتال کی 225بیڈز تک اپ گریڈیشن اور اورفنڈ ز کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments