ایک شخص بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا
واں بھچراں(نمائندہ دنیا ) فیسکو واپڈا سرکل واں بھچراں کی ٹاسک ٹیم نے واں بھچراں کے علاقے ڈیرہ محمد خیلانوالہ سے ملک رہتاس نامی شخص کو مین تار سے ڈائریکٹ کنڈی لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
ملزم کے خلاف تھانہ واں بھچراں میں ایس ڈی او فیسکو واں بھچراں وجاہت علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ۔ ایس ڈی او وجاہت علی خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے بجلی چوری کے خلاف کمر کس لی ہے اور بجلی چوروں کا اب بچنا ناممکن ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments