بجلی کا ٹرانسفارمر سے کوائل چوری

 بجلی کا ٹرانسفارمر سے کوائل چوری

میانوالی (نامہ نگار)کندیاں میں چوروں کے حوصلے بلند ہو گئے بجلی کا ٹرانسفارمر اتار کر قیمتی کوائل چوری کر لیں خول پھینک گئے معلوم ہوا ہے۔

 کہ گھنڈی قبرستان کے قریب سنبل حمید ماڈل ٹاؤن کے ٹرانسفارمر پر چوروں نے وار کر دیا چور گزشتہ رات ٹرانسفارمر کے قیمتی کوائل نکال کر لے گئے اور اس کا خول بے فائدہ سمجھ کر پھینک گئے اب بجلی کے نظام پر بھی چوروں نے ہاتھ سیدھا کر دیا ہے جس پر یہاں شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے ٹرانسفارمر کی قیمتی کوائل چوری کرنے پر تھانہ کندیاں میں درخواست جمع کروا دی شہریوں کا پولیس سے چوروں کی سراغ رسانی اور فوری کارروائی کا مطالبہ بھی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...