10کلو آٹے کی قیمت 1100 مقرر، دکانداروں کا فروخت سے انکار
گندم کی وافر مقدار موجود ہونے کے باوجود شہری مہنگے داموں خریدنے پر مجبور
سرگودھا(نعیم فیصل سے ) ضلع بھر میں محکمہ فوڈ اور فلور ملز مالکان کی مبینہ ملی بھگت، سرکاری گندم کے ناکافی کوٹے اور آٹے کی سپلائی میں مبینہ بے ضابطگیوں کے باعث آٹے کا بحران سر اٹھانے لگا، سرکاری نرخوں پر فروخت ہونے والے 10 کلو آٹے کے تھیلے کی مقررہ قیمت 1100 روپے ہونے کے باوجود دکانداروں کی بڑی تعداد نے مبینہ طور پر سپلائی کے غیر شفاف نظام اور ریکارڈ میں فرق کے باعث یہ آٹا فروخت کرنے سے انکار کر دیا، جبکہ سرکاری اور نجی گندم کی وافر مقدار موجود ہونے کے باوجود شہری مہنگے داموں آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔ ذرائع کے مطابق ضلع کی سات تحصیلوں کے لیے روزانہ 870 بوری گندم کا کوٹہ فراہم کیا جا رہا ہے ، جبکہ ہر تحصیل کی آبادی پانچ سے دس لاکھ افراد پر مشتمل بتائی جاتی ہے ،ایسے میں اس کوٹے کی ضرورت کے مقابلے میں کفایت اور منصفانہ تقسیم سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments