مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والا ڈرائیور گرفتار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ روشن والا کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر وین کے ڈرائیور کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق وین میں نصب غیر معیاری گیس سلنڈر کسی بھی وقت جان لیوا حادثے کا سبب بن سکتا تھا۔ پولیس نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments