دکاندار کی 3 گوٹیںکا پر تار چرا لی گئی

 دکاندار کی 3 گوٹیںکا پر تار چرا لی گئی

میانوالی (نامہ نگار)میانوالی میں حمزہ الیکٹرک کچہری روڈ پر 4 نامعلوم پختونوں نے آ کر کچھ سامان خریدنے کے بہانے سے معلومات حاصل کیں اس دوران دکاندار بہت زیادہ خوشحال ہونے کے خوابوں میں گم ہو گیا۔

جس پر گاہک فراڈیوں نے اسے اب مکمل رعایت کے ساتھ بل بنانے کا کہا کہ اسی اثناء میں ان کے ساتھ 2 نامعلوم پختونوں نے دکاندار کی 3 گوٹیں قیمتی کاپر تار مالیتی 1 لاکھ 20 ہزار روپے چرا کر لے گئے اور دکاندار کو پتہ بھی نہیں چلنے دیا مسلم کالونی وانڈھی بھلاں والے کے رہائشی دکاندار حمزہ الیکٹرک سٹور کچہری روڈ ارسلان کی مدعیت میں تھانہ سٹی میانوالی نے نامعلوم پختون چوروں کے خلاف فراڈ و دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کر لیا ہے مگر ملزمان کوسوں دور رفو چکر ہو گئے ۔ محلہ مصطفیٰ آباد میں اعجاز احمد نامی شریف شہری کی الیکٹرک کی دکان سے نامعلوم چور 1 لاکھ 50 ہزار روپے کا بجلی کا سامان اور ایک عدد سائیکل مالیتی 15 ہزار روپے چرا کر لے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...