کالاباغ شکردرہ روڈ پر تعمیر خڑ توب پل موت کے جھولا بن گیا
پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے بعد ہائی وے پر جاری کام روک دیا گیا
داؤدخیل(نماندہ دنیا)شکردرہ کالاباغ روڈ پر پل خستہ حال کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے کالاباغ شکردرہ روڈ کو کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا لیکن خڑ توب پل اس وقت موت کے جھولا کا منظر پیش کر رہا ہے خڑتوب کے مقام پر خطرناک پل، موت کا جھولا بن ہوا ہے دو صوبوں کو ملانے والے اہم ہائی وے کالاباغ شکردرہ روڈ پر خڑتوب کے مقام پر پل کی موجودہ حالت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے ۔ سوشل ورکر فاروق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے بعد ہائی وے پر جاری کام روک دیا گیا، جس سے پہلے سے کروڑوں روہے خرچ ہونے والی حکومت کی رقم بھی ضائع ہونے کا خدشہ ہے ۔ڈپٹی کمشنر میانوالی شاہد عباس کاٹھیا سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیں، پل اور سڑک کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کر کے فورا خڑتوپ پل کی تعمیر مکمل کر کے کسی بھی بڑے حادثے سے بروقت بچا جا سکے اگر توجہ نہ دی گئیں تو خڑتوپ پل کسی بھی وقت گر سکتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments