تیز رفتاری کیخلاف کارروائی، کنال روڈ پر سپیڈ گنز سے گاڑیوں کی جانچ
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تیز رفتاری ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے ساتھ جان لیوا حادثات کا بھی بڑا سبب ہے ۔ حادثات کی روک تھام اور تیز رفتاری پر قابو پانے کے لیے سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد نے کنال روڈ پر اسپیڈ گنز کے ذریعے گاڑیوں کی رفتار جانچنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔
خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے چالان کیے جا رہے ہیں۔چیف ٹریفک آفیسر کی ہدایت پر تیز رفتاری کے مرتکب ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے تاکہ ٹریفک حادثات میں کمی لانے کے ساتھ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے ۔چیف ٹریفک آفیسر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ مقررہ رفتار کی پابندی کریں، دورانِ ڈرائیونگ احتیاط برتیں اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد یقینی بنائیں، کیونکہ چند لمحوں کی جلد بازی قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بن سکتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments