فاروقہ میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ
آٹا،گیس سلنڈر،گوشت فروٹ سمیت کوئی چیزکول ریٹ پر دستیاب نہیں
فاروقہ،سرگودھا( نمائندہ دنیا)فاروقہ میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ آٹا،گیس سلنڈر،گوشت فروٹ سمیت کوئی چیزکول ریٹ پر دستیاب نہیں تحصیل انتظامیہ اور پیرا فورس بے بسی کی تصویر بن گئے ۔شہر بھر میں بڑے گو شت کا کنٹرول ریٹ800روپے فی کلو جبکہ 1000سے 1200روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے جبکہ چھوٹا گوشت 1800روپے کی بجائے 2600روپے سے 3000روپے کلو فروخت ہو رہا ہے ۔ اسی طرح آٹا،سوئی گیس سمیت سبزیاں ،فروٹ بھی مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ انتظامی افسران کاروائی کرنے کی بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں شہریوں نے لوٹ مار کرنے والے دوکانداروں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments