پالیسی پرپورا اترنے والے ٹیچرز کے کسی بھی کام میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے ، ڈپٹی کمشنر
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ضلع خوشاب میں اساتذہ و معلمات کی ہارڈشپ ٹرانسفراور پرائیویٹ سکولوں کے متعلقہ قواعد و ضوابط کے تحت رجسٹریشن کے عمل سمیت دیگر ایشو کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدارت ہوا۔
اجلاس میں ہارڈ شپ ٹرانسفر کے پراسس اور نجی تعلیمی اداروں کی نئی رجسٹریشن، تجدیدِ رجسٹریشن کے مقررہ ٹائم پیریڈ، رولز آف بزنس اور دیگر متعلقہ امور پر بریفنگ دی ٹیچرز کی ہارڈ شپ ٹرانسفر کی باقاعدہ فائلز پی کیں ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے تمام فائلز اور متعلقہ ریکارڈ کا رولز و پالیسی کے مطابق تفصیلی جائزہ لینے کے بعد سی ای او ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ رول آف لا، مقررہ پالیسی کے مطابق پورا اترنے والے ٹیچرز کے کسی بھی کام میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے انہوں نے ٹیچرز کی ہارڈ شپ ٹرانسفر کی بھی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ ضلع خوشاب میں سرکاری سکولوں میں تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے موثر اقدامات کرنے کے احکامات جاری کیے
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments