برسوں سے زیر التوا منصوبوں کو بھی پایہ تکمیل تک پہنچانا ضروری ،عوامی حلقے
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ضلع خوشاب کے سماجی اور عوامی حلقوں کی حکومت کی جانب سے علاقائی ڈویلپمنٹ اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے شروع کئے جانیوالے ترقیاتی منصوبوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے۔
کہ نئے ترقیاتی پراجیکٹس اپنی جگہ لیکن برسوں سے زیر التوا منصوبوں کو بھی پایہ تکمیل تک پہنچانا ضروری ہے ، شہریوں کے مطابق جڑوان شہروں خوشاب اور جوہر آباد کے مکینوں مقامی سطح پر مثبت اور معیاری تفریح کے مواقع مہیا کرنے کیلئے بنایا جانیوالای سفاری زو پارک تکمیل مرحلے میں داخل ہونے کے باوجود نامکمل پڑا ہے ، وادی سون کو بین الاقوامی معیار کا سیاحتی مرکز بنانے کیلئے شروع کیا جانیوالی سون ویلی ٹور ازم پراجیکٹ بھی نا مکمل پڑا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments